خبرنامہ پاکستان

ن لیگ اپنا قبلہ درست رکھےتوجمہوریت اورمضبوط ہوگی‘ شیری رحمان

ن لیگ اپنا قبلہ درست رکھےتوجمہوریت اورمضبوط ہوگی‘ شیری رحمان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت وجمہوری نظام کا ساتھ دیا، کبھی کسی انفرادی شخص کا ساتھ نہیں دیا۔ تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ معلوم نہیں کہ نوازشریف کس چیزکا موازنہ کرکے حوالہ دے رہے ہیں، ہم نے جمہوریت اورجمہوری نظام کا ساتھ دیا کسی کی ذات کا نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں جوبات کی گئی تھی شاید نوازشریف سمجھ جائیں، میموگیٹ میں تو نوازشریف کالا کوٹ پہن کرعدالت جاتے تھے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ہم نے امریکی امدادی ٹھکرا کرنیٹوسپلائی روٹ کو بلاک کیا، انہوں نے کہا کہ ذاتیات پربات نہیں کرتے اورنہ کرنے دیں گے، ہم جمہوریت اوراداروں کی بات کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ میثاق جمہوریت پریہ کیا بات کریں گے انہوں نے خود اسے نہیں مانا، ن لیگ اپنا قبلہ درست رکھے توجمہوریت اورمضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں ن لیگ نے خارجہ سطح پرملک کا بیڑہ غرق کیا، خارجہ سطح پرپاکستان کے معالات سب کے سامنے ہیں جبکہ ن لیگ کی جانب سےعوام کوکنفیوزکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
نیب آمرکا بنایا ہوا کالا قانون ہے‘مقصد سیاست دانوں کوہدف بنانا تھا‘ نوازشریف
واضح رہے کہ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے میموگیٹ اسکینڈل پراعتراف کیا کہ جب میمو گیٹ زرداری پربنا تو مجھے ساتھ نہیں دینا چاہیے تھا، کیس کسی پربھی بنائے جاسکتے ہیں بنتے رہے اوربن رہے ہیں۔