خبرنامہ پاکستان

(ن) لیگ حکومت خود کر رہی ہے مگر حساب جواب اپوزیشن سے مانگتی ہے: چوہدری سرور

لاہور(آئی این پی) سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ حکومت خود کر رہی ہے مگر حساب جواب اپوزیشن سے مانگتی ہے‘ کر پشن کر نیوالوں کو حکومتی ایوان میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ایسے لوگوں کو حکومتی ایوانوں سے باہر نکالنا ہوگا ‘آئین توڑنے والوں کا نام کسی اور نہیں (ن) لیگ کی حکومت نے ہی خو د ای سی ایل سے نکالا ہے ‘(ن) لیگ والوں نے اپنی کرپشن بچانے کیلئے شعبد ہ بازی شروع کر رکھی ہے ‘دھر نوں کی سیاست نہیں حکمرانوں کی کرپشن اورلوٹ مار نے ملک کو تباہ کیا ہے ‘(ن) لیگ والوں نے اپنی کرپشن بچانے کیلئے شعبد ہ بازی کی ’’سرکس ‘‘لگا رکھی ہے ‘پارٹی کے یوم تاسیس کیلئے لاہور آج تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنان قذافی سٹیڈیم سے روانہ ہوں گے ۔ وہ ہفتے کے روز داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے داتا دربار پر حاضری کے دوران ملکی سلامتی ‘ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی اس ملک کو کر پشن اور دیگر مسائل سے بھی نجات دلائے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو تسلیم کر نے کی بجائے اپنی ناکامیوں کا غصہ تحریک انصاف پر نکال رہے ہیں مگر قوم نااہل حکمرانوں کے جھانسے میں نہیں آئیگی ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ہمیشہ سے قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے اور کرپشن کا حساب مانگنے پر رونا دھوناشروع کر دینا (ن) لیگ والو ں کی عادت بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی یویم تاسیس کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکیں ہیں اور ہم آج لاہورکے قذافی سٹیڈیم سے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ روانہ ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی پاکستان کے وہ واحد سیاسی لیڈر ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشخالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملک میں احتساب کا شفاف نظام لا ئیگی ۔انہوں نے کہا کہ کر پشن کر نیوالوں کو حکومتی ایوان میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ایسے لوگوں کو حکومتی ایوانوں سے باہر نکالنا ہوگا ۔