خبرنامہ پاکستان

ن لیگ ختم ہوگئی، اپوزیشن لیڈر بھی پیپلز پارٹی کا آئے گا: سلیم مانڈوی والا

ن لیگ ختم

ن لیگ ختم ہوگئی، اپوزیشن لیڈر بھی پیپلز پارٹی کا آئے گا: سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ختم ہوچکی ہے، سینیٹ میں قائدِ حزب اختلاف بھی پیپلز پارٹی کا آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سیلم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ میری جیت زرداری کی جیت ہے اور یہ جیالوں کی کامیابی ہے، سینیٹ الیکشن نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی ختم نہیں ہوئی۔ گذشتہ دنوں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے ہونے والے الیکشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ الیکشن میں تاریخی اتحاد کا مظاہرہ کیا، جو کچھ سینیٹ میں ہوا عام انتخابات میں بھی وہی ہوگا۔
سینیٹ الیکشن: سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین منتخب، عثمان کاکٹر کو شکست
مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے سلم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں دیکھ رہا، اب شریف خاندان کی سیاست ختم ہو گئی، مستبقل پیپلز پارٹی کا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں سلیم مانڈوی والا پیپلز پارٹی کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار تھے جو حکومتی اتحاد کے امیدوار عثمان کاکڑ کو شکست دے کر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ حکومتی اتحاد کو شکست: میرصادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ، سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین منتخب یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بعد اب پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان اپوزیشن لیڈر کے چناؤ کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے رہنما اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔