خبرنامہ پاکستان

(ن) لیگ نے سیاسی مخالفین کو دبانااپنا وطیرہ بنا لیا ہے: قمر زمان کائرہ

الیکشن سے پہلے

لاہور (ملت + آئی این پی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران ریاستی مشینری اور اپنے بدمعاشوں کو استعمال کر کے فساد کرتے ہیں‘ (ن) لیگ کی حکومت نے سیاسی مخالفین کو دبانااپنا وطیرہ بنا لیا ہے ‘پنجاب میں (ن) لیگ نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو ہمیں کوئی اور راستہ اختیار کرنا پڑے گا‘حکومت شوکت بسراء کی ریلی پر حملہ کر نیوالوں کو فوری گر فتار کر یں ورنہ سخت احتجاج پر مجبورہوں گے۔وہ منگل کے روز لاہور میں خواتین کے اجلاس کے بعد مر کزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد کے ہمراہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اجلاس میں جو تجاویز ملی ہیں انہیں چیئرمین تک لے کر جائیں گے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی بات کی ہے اور اسی کے تحت پارٹی میں بھی خواتین کی نمائندگی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہارون آباد میں سفاکانہ واقعہ پیش آیا اور ایک سیاسی جماعت کے طورکام کرنے والا کارکن شہید ہوا۔جس طرح حکومتی جماعت اس واقعہ کو پیش کر رہی ہے وہ انتہائی شرمناک ہے۔پنجاب حکومت نے پنجاب کے اندر نئی روایت قائم کر رکھی ہے اورریاستی مشینری کو استعمال کر کے فساد کر رہے ، وہ اور ہوں گے جو خاموش ہو جاتے ہوں گے۔یہ لوگ ہمیشہ مخالفین کے گھر پر حملے کراتے ہیں۔ جس طرح پنجاب حکومت نے ماڈل ٹا?ن میں حملہ کرایا ہارون آباد میں بھی وہی وطیرہ اپنایا گیا ، جو لوگ سرکار کے ملازم ہیں وہ آئین و قانون کے مطابق کردار نبھائیں وہ (ن) لیگ کے طفیلی مت بنیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہر ادارے میں اپنا ونگ بنا رکھا ہے او راسکی کئی مثالیں موجود ہیں۔کیا ملک قیوم اور ان کے ساتھیوں کو بھول گے ہیں جن سے مرضی کے فیصلے کرائے گے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے نام پر اس ونگ کاحوصلہ نہیں بڑھنے دیں گے ،اگر ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو ہم بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے لوگوں پر جھوٹے پرچے درج کئے جائیں گے انکے کاروبار ختم کئے جائیں گے تو کیا وہ احتجاج بھی نہ کریں۔ یہ دولوگوں کے درمیان لڑائی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی نے جعلی مقدمات کے اندراج کیخلاف پیشگی ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا تھا اور میڈیا کے پاس اس کا مواد موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جارہا لیکن ہم متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ اگر انصاف نہ ہوا اور ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئی تو ہم ہر چیز کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے میڈیا سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کی عدلیہ کو دبا? میں لانے کے جلسوں کی تو گھنٹوں کوریج کی جاتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کو وقت نہیں دیا جاتا اور پھر جب آزاد میڈیا کی بات ہوتی ہے تو ہمیں افسوس ہوتا ہے۔ چوہدری منظور نے کہا کہ (ن) لیگ پنجاب کے اندر خونی لیگ بن چکی ہے اور اس نے صرف تشدد کا سٹائل اپنا لیا ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی ان کے اس رویے کو مانے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پنجاب میں انڈر۔19کے ساتھ کھیل رہے ہیں ، جونیئرز کو بڑے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے جو اپنی سیٹیں بچانے کے لئے ان کا ہر جائز او رناجائز کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہیں کہ جونیئر افسر سینئر پوسٹ پر نہیں بیٹھے گا سندھ میں تو یہ نافذ کرا دیا گیا لیکن پنجاب میں اس پر عملدرآمد نہیں ہوا ، اسی طرح مشیروں کے حوالے سے سندھ کیلئے تو عدالتی فیصلہ آ گیا لیکن وفاق اور پنجاب کے لئے کوئی فیصلہ نہیں۔