خبرنامہ پاکستان

ن لیگ نے عمران خان کیخلاف ریفرنس دائرکردیا

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نا اہلی کیلئے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کے آفس میں جمع کرادیا۔جمعہ کو مسلم لیگ ن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کیخلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کے آفس میں جمع کرادیا۔ریفرنس دانیال عزیز،طلال چوہدری اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر اراکین کیطرف سے دائر کیا گیا ،اسپیکر سردار ایاز صادق نے ریفرنس وصول کرنے کے بعد کہا کہ ریفرنس کا فیصلہ آئین اور قانون کا جائزہ لے کر کروں گا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں آف شور کمپنیاں اور کاغذات نامزدگی چھپائے ہیں اور پانامہ پیپر میں نام آنے کے بعد عمران خان کو نااہل قراردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آرٹیکل62اور 63پر پورا نہیں اترتے لہذا کسی جھوٹے شخص کو اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی اختیار نہیں ہے،جھوٹ بولنے پر عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔(خ م)