خبرنامہ پاکستان

ن لیگ والے کاغذی شیر ہیں،لطیف کھوسہ

ن لیگ والے کاغذی شیر ہیں،لطیف کھوسہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ والے کا غذی شیر ہیں، نواز شریف کیخلاف جو بات ہوتی ہے وہ سازش بن جاتی ہے ، چئیرمین سینیٹ سےمتعلق بیان پروزیر اعظم کامحاسبہ ہونا چاہئیے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی پی رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارٹی فندنگ کیس میں جواب جمع کرا چکی ہے، پیپلزپارٹی کی کوئی غیر ملکی فنڈنگ نہیں ہے،سب کچھ پاکستان میں ہے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ شوقیہ فنکاری میں ہمارے خلاف درخواست دائر کرائی گئی، نواز شریف کا کیس اختتام کی جانب گامزن ہے، نواز شریف درخواستیں دےکر راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ رہنما پی پی نے کہا کہ نیب کی سفارشات کےباوجود شریف کانام ای سی ایل میں نہیں ، نواز شریف کے خلاف کوئی بات ہوجائے تو سازش ہو جاتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کے بیان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین سینیٹ سےمتعلق بیان پروزیر اعظم کامحاسبہ ہوناچاہیے، وزیر اعظم کو شرم آنی چاہیے انہوں نے ایسا بیان دیا۔
جیسے بانی ایم کیوایم کوپارٹی سےنکالاگیانوازشریف کوبھی نکال دینا چاہئے،لطیف کھوسہ
لطیف کھوسہ نے کہا کہ ن لیگی عدالت جاتےہیں تومعافیاں مانگتےہیں،باہربڑھکیں مارتے ہیں، ن لیگ والے کا غذی شیر ہیں۔ یاد رہے چند روز قبل پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تقریروں کا پیمرا یا سپریم کورٹ نوٹس کیوں نہیں لیتی، جیسےبانی ایم کیوایم کوپارٹی سےنکالاگیانوازشریف کوبھی نکال دیناچاہئے، نوازشریف صیہونی طاقتوں کاآلہ کار بن کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نوازشریف کوتوہین عدالت پرسزادے، مجھےکیوں نکالاکاراگ بند ہوناچاہئے، نوازشریف عوام کوخانہ جنگی کی جانب لےکرجائیں گے۔