خبرنامہ پاکستان

ن لیگ کا اجلاس آج پنجاب ہاؤس میں

ن لیگ کا اجلاس آج پنجاب ہاؤس میں
اسلام آباد:(ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی صدارت پارٹی صدر نواز شریف کریں گے۔ وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، مریم نواز اور حمزہ شہباز کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ راجا ظفرالحق، چودھری نثار، خواجہ آصف، مشاہد اللہ اور سعد رفیق بھی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ ایاز صادق، احسن اقبال، برجیس طاہر، سردار مہتاب اور امیر مقام بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف کمیٹی کو آئنده کے لائحہ عمل پر اعتماد میں لیں گے جبکہ عوامی رابطہ مہم اور ختم نبوت قانون اور نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر بات ہو گی۔ نواز شریف کی 5 دسمبر کو لندن روانگی اور رواں ماہ بیگم کلثوم نواز کی وطن آمد کا بھی امکان ہے۔