خبرنامہ پاکستان

ن لیگ کو جمائما کے گھر کے باہر مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے تھا: قادری کا اعتراف

لاہور:(آئی این پی)صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زعیم قادری کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ آنے پر وہ خود عمران خان کی ٹانگیں توڑیں گے۔ زعیم قادری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ چوہے کیوں نہیں مارے گئے، چوہے مار وزیر اعلیٰ کا نام بھی کرپشن میں آ رہا ہے۔ زعیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ لندن میں جمائما کے گھر کے سامنے مسلم لیگ کے کارکنان کو احتجاجی مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔