خبرنامہ پاکستان

(ن) لیگ کی حکومت آئینی مدت پوری کرتی نظر نہیں آتی‘ سردار لطیف

لاہور(ملت + آئی این پی)پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت آئینی مدت پوری کرتی نظر نہیں آتی ‘حکمرانوں نے 2نومبر کے احتجاج کو روکنے کیلئے لاٹھی اور بندوق کا سہار الیا تو اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار یں گے ۔ منگل کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ (ن) لیگ حکومت کو اقتدار میں آنے سے زیادہ جانے کی جلدی ہوتی ہے اس لیے موجودہ حالات میں لگتا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت اپنی آئینی پوری کرتی نظر نہیں�آتی اگر حکمران جمہو ریت اور ملک کے خیر خواہ ہیں تو انکو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا ہوگا اور پیپلزپارٹی کے چارمطالبات تسلیم کر لیں ورنہ حکمرانوں کیلئے آنیوالے دنوں میں مزید مشکلات پیدا ہوں گے جسکی ذمہ داری کسی اور پر نہیں صرف (ن) لیگ پر عائد ہوگی ۔