خبرنامہ پاکستان

ن لیگ کے رمیش کمار بھی پی ٹی آئی میں شامل

ن لیگ کے رمیش کمار بھی پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد (ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایم این اے رمیش کمار نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ رمیش کمار 2013 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل رمیش کمار کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد رمیش کمار ایک نیوز کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کریں گے ۔