خبرنامہ پاکستان

ن لیگ کے سابق ایم این اے عمر ایوب پی ٹی آئی میں شامل

ن لیگ کے سابق

ن لیگ کے سابق ایم این اے عمر ایوب پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد: (ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے عمر ایوب ن لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، عمران خان نے عمر ایوب کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی عمر ایوب نے بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بھی موجود تھے۔ عمر ایوب نے ن لیگ کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا اور پی ٹی آئی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا ہے۔