خبرنامہ پاکستان

واجد ضیا کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے: فواد چوہدری

عمران خان پر تنقید

واجد ضیا کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے: فواد چوہدری

لاہور:(ملت آن لائن) ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جان بوجھ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ واجد ضیا نے شریف خاندان کو کلین چٹ دے دی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے لاہور میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پراپرٹی کے لئے پیسہ کہاں سے آیا، نوازشریف اب تک یہ واضح نہیں کرسکے۔ وزیراعظم کو چیف جسٹس سے ملاقات کی درخواست نہیں کرنی چاہیے تھی، اٹارنی جنرل کووزیراعظم کومشورہ دینا تھا کہ ملاقات کی درخواست نہ دیں
فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ واجد ضیا کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، نوازشریف کی منی ٹریل مکمل طور پرجعلی ثابت ہوئی، حسین اور حسن نواز مقدمے میں پیش نہیں ہورہے، دونوں‌ کو نیب قوانین کے مطابق تین سال کی سزامتوقع ہے. انھوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کے خلاف مقدمہ ثابت ہوچکا ہے، یہ سوال ہی بے تکا ہے کہ پراپرٹی نوازشریف کی ہے یا نہیں، پراپرٹی نیلسن اور نیسکول کی ہے، جس کی بینفشل اونرمریم نواز ہیں، بچوں کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا، یہ نوازشریف نے اب تک نہیں‌ بتایا. انھوں نے کہا کہ مریم نوازکا موقف ہے کہ میں پراپرٹی کی بینفشل آنر نہیں، حالاں‌ کہ برطانیہ سے آنے والی دستاویزات میں لکھا ہے، مریم بینفشل آنرہیں، اندازہ لگائیں کہ مریم نواز کس حیثیت میں لیڈر بننے کی کوشش کررہی ہیں، شریف خاندان کی 16 کمپنیاں منی لانڈرنگ کررہی تھیں۔ نوازشریف کی منی ٹریل مکمل طور پر جعلی ثابت ہوئی، حسین اور حسن نواز مقدمے میں پیش نہیں ہورہے، دونوں‌ کو نیب قوانین کے مطابق تین سال کی سزامتوقع ہے
فواد چوہدری
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ابھی تک نہیں بتا سکے کہ 300 ارب بیرون ملک کیسے بھیجے، پاپا بچوں کے نام پر یہاں پیسے بنا کر باہر بھجواتے تھے، یہ لوگ اب ملک سے باہر بھی نہیں جا سکیں گے، سیدھا اڈیالہ جیل جائیں گے. فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو چیف جسٹس سے ملاقات کی درخواست نہیں کرنی چاہیے تھی، آئین کے مطابق اداروں کی حدود متعین ہیں، اٹارنی جنرل کووزیراعظم کو مشورہ دینا تھا کہ ملاقات کی درخواست نہ دیں. انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اتنا خود مختار ہونا چاہیے، نگراں حکومت کی ضرورت نہ پڑے، نگراں حکومت کے معاملے پرشاہ محمود، خورشید شاہ سے رابطے میں ہیں، حلقہ بندیوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن نےاچھا کام کیا ہے۔
بجلی پیداوار سے متعلق وزیر اعظم کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں: فواد چوہدری
اصل چابی والا کھلونا تو خود نواز شریف ہیں: فواد چوہدری اور شیخ رشید کا ردعمل