خبرنامہ پاکستان

واحد حاندان جنہیں سعودی عرب سے سٹیل مل ملتی ہے؟ سراج الحق

لاہور: (ملت+اے پی پی) منصورہ میں ہونے والی علماء و مشائخ کانفرنس کے اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں نظام مصطفیٰ نافذ کیا جائے، جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور مزارات کی مکمل حفاظت کا بندوبست کیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والوں کو اڈیالہ جیل پہنچائیں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں تو عرب ممالک سے صرف کھجور اور آب زم زم ہی ملتا ہے، سٹیل ملیں پتہ نہیں کیسے ملتی ہیں۔ کانفرنس میں علمائے کرام نے اس امر پر اتفاق کیا کہ مسلم دنیا کی مشکلات کا حل صرف امت کی یکجہتی میں ہے۔