خبرنامہ پاکستان

وادی جہلم میں مسافرجیپ کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق

وادی جہلم میں مسافرجیپ کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق

مظفر آباد:(ملت آن لائن) وادی جہلم میں کنٹرول لائن کے قریب مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ وادی جہلم میں کنٹرول لائن کے قریب دکھن کے مقام پر مسافر جیپ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مسافرجیپ وادی کھلانا سے چکوٹھی آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی جب کہ حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔