خبرنامہ پاکستان

والدین زندہ ہیں توآپ خوش قسمت ہیں: شہباز

(آئی این پی) ریں اثناء، فادرز ڈے کے موقع پر ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے محبت بھرے الفاظ میں اپنے مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیارے والد میں ہر لمحہ آپ کو یاد کرتا ہوں، آپ میرے پہلے رہنماء ہیں۔ خدا آپ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ شہباز شریف کا ٹوئٹر پر مزید کہنا تھا کہ ہمارے والدین خدا کی نعمت ہیں اور ان کا سایہ ہمارا تحفظ ہے، والدین زندہ ہیں تو آپ خوش قسمت ہیں، دل سے والدین کی خدمت کریں۔