خبرنامہ پاکستان

ورلڈ کپ فٹبال کا فائنل آج کھیلا جائے گا

ورلڈ کپ فٹبال کا فائنل آج کھیلا جائے گا
لاہور (ملت آن لائن) فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا، ٹائٹل کی جنگ میں فرانس اور کروشیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ایونٹ کے حتمی مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور کھلاڑیوں کی جانب سے کامیابی حاصل کرنے کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل ورلڈ کپ فٹبال کے تیسری اور چوتھی پوزیشن کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں بیلجیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔