خبرنامہ پاکستان

وزارت داخلہ نےمتحدہ قائد کی تقریراور ہنگامہ کےثبوت طلب کرلئے

اسلام آباد: (اے پی پی) وزارت داخلہ کی جانب سے کراچی میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے تحت متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد ہنگام آرائی اور توڑ پھوڑسمیت تمام ثبوت طلب کئے گئے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو وزارت داخلہ نے ہدایت کی گئی ہے کہ موقع کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز الیکٹرانک میڈیا کے کیمروں سے بنی گئی فوٹیجز اور دیگر تمام ثبوت فوری طور پر فراہم کئے جائیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ثبوت حاصل کرنے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم ثبوتوں کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہوگی ثبوت برطانوی حکومت اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کو فراہم کئے جائیں گے حاصل کردہ ثبوتوں کی روشنی میں ملک میں بھی آئین کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔