خبرنامہ پاکستان

وزارت داخلہ نے پرویزمشرف کانام ای سی ایل سےخارج نہیں کیا،ذرائع

کراچی (اے پی پی)سابق صدر پرویز مشرف کی کل رات کراچی سے دبئی روانگی ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے ملتوی کی گئی۔ذرائع کے مطابق مشرف کےاسٹاف کوائرپورٹ پر بتایا گیا کہ نام ای سی ایل سے نکالا نہیں گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کوتاحال پرویزمشرف کانام ای سی ایل سےنکالنےکافیصلہ موصول نہیں ہوا،وزارت داخلہ کوسپریم کورٹ کےتحریری فیصلےکاانتظارہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ جب تک پرویزمشرف کانام ای سی ایل میں ہےوہ ملک سےباہرنہیں جاسکتے۔