خبرنامہ پاکستان

وزارت داخلہ نے کرنسی کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت داخلہ نے کرنسی کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا، ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے کیا ہے،سپر ماڈل اب بیرون ملک جا سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف بی آر کی مشاورت سے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے،ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کی کمیٹی نے عدالتی فیصلے کا جائزہ لیاجبکہ ماڈل ایان علی کی طرف سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ بیرون ملک سے واپس آ ئے گی۔ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کا نام ایف بی آر کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔(اح+آچ)