خبرنامہ پاکستان

وزارت داخلہ کا محدود اسلحہ لائسنس جاری کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد: (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ نے کنٹرول اور شفاف انداز میں محدود اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلحہ لائسنس سے متعلق پالیسی سخت ہونی چاہیے۔ اجلاس میں شناختی کارڈ تصدیقی عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ 1685 غیر ملکیوں نے رضاکارانہ طور پر پاکستانی شناختی کارڈز جمع کرا دیئے ہیں جن میں افغانی، بنگالی، بھارتی اور انڈونیشیا کے باشندے شامل ہیں۔ وزیر داخلہ نے غیر ملکیوں کی نشاندہی کرنے والے 92 ہزار سے زائد کالرز کا شکریہ ادا کیا اور 45 شہریوں کو انعام سے بھی نوازنے کی منظوری دی جنہیں پالیسی کے مطابق انعامی رقم دی جائیگی جبکہ حوصلہ افزائی کا سرٹیفیکیٹ بھی دیا جائے گا۔