خبرنامہ پاکستان

وزارت داخلہ کی اپنے ملازمین کو واٹس ایپ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

وزارت داخلہ کی اپنے ملازمین کو واٹس ایپ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: (ملت آن لائن) وزارت داخلہ کی جانب سے ماتحت افسران و عملے کو سرکولر جاری کیا گیا ہے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ براہ راست معلومات لیک کر دیتی ہے، اس لئے حکام اپنے موبائل میں بہترین اینٹی وائرس ایپ استعمال کریں اور واٹس ایپ کے استعمال سے گریز کریں۔

سماجی رابطے کی مشہور اور تیز ترین ایپلیکشن واٹس ایپ کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہونے سے صارفین پریشان ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ایپلیکیشن واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر کے لیے دنیا بھر میں بند ہوگئی جس کے نتیجے میں صارفین کو اپنے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان، بھارت، آئر لینڈ، روس، ملائیشیا، چیک رپبلک، اسرائیل، اسپین، ملائیشیا، کینیا، ترکی، اٹلی، مصر اور سربیا میں واٹس ایپ کی سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔

واٹس ایپ حکام نے بھی عارضی بندش کا اعتراف کرتے ہوئے صارفین سے معذرت کرلی۔ واٹس ایپ حکام کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ سروس تکنیکی خرابی کا شکار ہے تاہم مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
لائک کریں