خبرنامہ پاکستان

وزارت داخلہ کے واضح احکامات کے تحت بغیر ویزہ پاکستان آنے والا امریکی شہری ڈی پورٹ

اسلام آباد (آئی این پی)وزارت داخلہ کے واضح احکامات کے تحت بغیر ویزہ کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے والے امریکی شہری کو ڈی پورٹ کر کے غیر ملکی ایئرلائن پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ جمعرات کو امریکی شہری جوزف ہنری اومان ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا جب امیگریشن حکام نے ان سے دستاویزات طلب کیں تو ان کے پاس پاکستان کا ویزا موجود نہیں تھا جس پر امریکی شہری کو اسی پرواز سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔دوسری جانب وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بغیر ویزہ غیرملکی شہری کو پاکستان لانے پراومان ایئر لائن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔