خبرنامہ پاکستان

وزارت قانون کے اسٹور روم میں آتشزدگی، اہم دستاویزات جل گئیں

اسلام آباد: وزارت قانون کے اسٹور روم میں آتشزدگی، اہم دستاویزات جل گئیں

اسلام آباد میں وزارت قانون کے اسٹور روم میں علی الصبح آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کئی اہم دستاویزات جل کر ضائع ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق عمارت کی دوسری منزل پر صبح 4 بجکر 10 منٹ پر آگ لگی۔ فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا—۔جیو نیوز اسکرین گریب اسٹور روم میں لگنے والی آگ کو فائربریگیڈ کی 5 گاڑیوں کی مدد سے بجھا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بہت سی اہم دستاویزات جل کر خاکستر ہوگئیں۔ تاہم فوری طور پر اس بات کا اندازہ نہیں ہوسکا کہ کون سی دستاویزات ضائع ہوئیں۔

……………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان کے بعد امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔ ڈیوڈ ہیل کو تقریباً ایک گھنٹہ پہلے طلب کیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ آپ کے صدر نے بالکل غلط الزام لگایا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت حکومت کے تمام سینئر عہدیداروں نے معاملے پر مشاورت کرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ ٹرمپ کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر احتجاج کرنا چاہیے۔ کل مزید سخت ردعمل سامنے آئے گا جو پوری پاکستانی ریاست کا معاملے پر ردعمل ہوگا وزیراعظم کل اپوزیشن کے رہنماؤں کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب ٹرمپ کا پاکستان مخالف بیان، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب دوسری جانب ٹرمپ کے بیان کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہوگا جس میں امریکی صدر کے نئے بیان سمیت جنوبی ایشیا پالیسی کے امور بھی زیرغور آئیں گے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سلامتی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر غور ہوگا۔ امریکا نے 15 برسوں میں احمقوں کی طرح پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دی، ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران اسلام آباد کو 33 ارب ڈالر امداد دیکر بے وقوفی کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 برس میں احمقوں کی طرح پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے اور انہوں نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ امریکا نے 15 برسوں میں احمقوں کی طرح پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دی، ٹرمپ امریکی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان نے ہمارے حکمرانوں کو بے وقوف سمجھا، جن دہشت گردوں کو ہم افغانستان میں ڈھونڈتے رہے پاکستان نے انہیں محفوظ پناہ گاہیں دیں اور ہماری بہت کم معاونت کی، لیکن اب مزید نہیں۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکا کی جانب سے پاکستان پر متعدد بار دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا جا چکا ہے جس کے جواب میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے واضح پیغام دیا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور امریکا اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر گرانے کے لیے بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کی امداد بند کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ گزشتہ برس دسمبر میں امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا تھا۔