خبرنامہ پاکستان

وزارت مذہبی امورنے حج قرعہ اندازی موخرکردی

وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امورنے حج قرعہ اندازی موخرکردی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزارت مذہبی امورنے شیڈول کے مطابق آج ہونے والی حج قرعہ اندازی موخرکردی۔ وزارت مذہبی امورنے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرسرکاری اسکیم کے تحت آج ہونے والی حج قرعہ اندازی موخرکردی۔ اس حوالے سے وزیرمذہبی امورسرداریوسف کا کہنا ہے کہ حج 2018 معاہدے پردستخط کے لئے سعودی عرب جاؤں گا، سعودی عرب کے ساتھ حج معاہدہ جلد طے پا جائے گا، حج کے تمام معاملات بر وقت مکمل کرنا چاہتے ہیں اور حج آپریشن میں تاخیر ہوئی تو ذمہ داری ان پر ہوگی جو اس کا باعث ہوں گے۔ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری اور پرائیوٹ حج کوٹہ 50، 50 فیصد، سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری کوٹہ 60 اورپرائیویٹ 40 فیصد کرنے کا حکم دیا جب کہ کابینہ نے سرکاری حج کوٹہ 67 فیصد اور پرائیویٹ 33 فیصد منظورکیا تھا۔ واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج 2018 کیلیے جانے والے خوش نصیبوں کے ناموں کی قرعہ اندازی آج کی جانی تھی اور درخواست گزاروں کو کامیابی اور ناکامی کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس دی جاتی۔

…………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظرِعام پر لانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد:(ملت آن لائن) ہائی کورٹ نے ڈان لیکس اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ منظرِعام پر لانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق پرنسپل افسر راؤتحسین کی ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
پاک فوج کا ڈان لیکس کی تحقیقات خود کرنے پر سنجیدگی سے غور
درخواست گزار نے عدالت میں اپنے خلاف کارروائی پر ڈان لیکس رپورٹ منظرِعام پر لانے کی استدعا کی تھی تاہم جسٹس عامر فاروق نے راؤ تحسین کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار سول سرونٹ ہے اور وہ رولز 212 کے تحت درخواست دائر نہیں کرسکتا۔ جب کہ درخواست گزار کے خلاف کوئی محکمانہ کارروائی بھی نہیں کی گئی لہٰذا عدالت درخواست مسترد کرتی ہے۔ بیان دینے والے شخص کے کرتوت سامنے لانے کے لیے ڈان لیکس رپورٹ عام کی جائے