خبرنامہ پاکستان

وزارت پانی و بجلی نے اختیارات کی جنگ جیت لی

لاہور(ملت + آئی این پی) وزارت پانی و بجلی نے اختیارات کی جنگ جیت لی اور لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بے اختیار کر دیا، بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبران اب وزارت کی جانب سے منظور ہونے والے ایجنڈے پر اجلاس کریں گے جبکہ اجلاس کے فیصلوں کی حتمی منظوری بھی وزارت پانی و بجلی ہی دے گی۔تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بے اختیار کر دیا ہے جس کی وجہ سے نیا تنازع پیدا ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، دو ہفتے قبل وزارت پانی و بجلی کی جانب سے نیا بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، تشکیل ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس جمعہ کو ہوگاذرائع نے بتایا کہ وزارت پانی و بجلی سے منظور شدہ ایجنڈے پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوگا جبکہ حتمی فیصلے بھی وزارت پانی و بجلی کرے گی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران صرف اجلاس کر کے فنڈز وصول کریں گے، اجلاس میں کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنے کا اختیار بورڈ آف ڈائریکٹرز کو نہیں ہوگا۔