خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم آج سکھرملتان موٹروے منصوبےکا سنگ بنیادرکھیں گے

سکھر:(اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف آج سکھر ملتان موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ موٹروے پر مجموعی طور پر چون پل تعمیر کئے جائیں گے جن میں سب سے بڑا پل دریائے ستلج پر تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے میں بارہ سروس ایریا، دس ریسٹ ایریا، گیارہ انٹر چینج ، دس فلائی اوور اور چار سو چھبیس انڈر پاسز کی تعمیر بھی شامل ہے۔موٹروے سے سندھ اور پنجاب کے درمیان تیز ترین نقل و حمل کی سہولت میسر ہوگی۔موٹروے کا یہ منصوبہ چین کے مالیاتی تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ تین سو ترانوے کلو میٹر طویل سکھر ملتان موٹروے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تعمیر کئے جانے والے پشاور کراچی موٹروے منصوبے کا حصہ ہے۔