خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم آزاد کشمیرمورچوں کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہوگئے

وزیراعظم آزاد کشمیرمورچوں کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہوگئے
پانڈو (ملت آن لائن ) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حید ر خان کنٹرول لائن پر پانڈوسیکٹر میں بھارتی فائرنگ کے متاثرین سے ملنے بھارتی فوج کے مورچوں کے سامنے جا پہنچے۔کنٹرول لائن کے حساس ترین پانڈوسیکٹر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہبھارت جان بوجھ کر ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے ہم ڈرنے والے نہیں،بزدل دشمن نے جنازوں پر بھی فائرنگ کی ہے لیکن کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں۔ہندوستانی افواج نے آزادکشمیر پر جارحیت کی کوشش کی تو لائن آف کنٹرول کو اس کا قبرستان بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر بسنے والے 24گھنٹے کے مجاہد ہیں انہیں سلام پیش کرنے آیا ہوں ،ایل او سی اور آزادکشمیر کے لوگ دفاع وطن میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔پاکستان کے اکیس کروڑ عوام لائن آف کنٹرول کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آج یہاں سے سرینگر پیغام دینے آیا ہوں کہ آپ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں وزیراعظم آزادکشمیر ،وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف نے بھی کنٹرول لاین کا دورہ کیا جس سے یہاں بسنے والوں کو حوصلہ ملا ہے ۔