خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم آفس کی اجازت کے بغیر خفیہ اداروں کے ریکارڈ حاصل کرنے پر پابندی

وزیراعظم آفس کی اجازت کے بغیر خفیہ اداروں کے ریکارڈ حاصل کرنے پر پابندی

اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیراعظم آفس نے اجازت کے بغیر خفیہ اداروں کے ریکارڈ حاصل کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے تمام وزارتوں اور ان کے ماتحت محکموں کو خفیہ داروں سے رابطہ کرنے سے روک دیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری حکم نامے کے مطابق سول بیورو کریسی کی جانچ پڑتال کو کنٹرول کرنے کے لیے خفیہ ادارے وزیراعظم آفس کی اجازت کے بغیر رابطہ نہیں کرسکیں گے۔

اعلی حکومتی عہدیداروں کے خلاف مختلف وزارتوں سے وزیراعظم آفس کی اجازت کے بغیر خفیہ اداروں کے ریکارڈ حاصل کرنے پر پابندی ہوگی۔

خفیہ اداروں کو بھی براہ راست وزارتوں اور محکموں کو معلومات اور ریکارڈ دینے سے روک دیا گیا ہے۔

جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی قربانیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان قبائلی علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کر چکا ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ پاکستانی عوام اور فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں۔ انسداد دہشتگردی کوششوں کے باوجود پاکستان پر الزامات لگائے جاتے رہے۔ ان کا کہنا تھا دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے اور دہشتگردی ختم کرنے کیلئے اس کی وجوہات کو ختم کرنا ہو گا۔
وزیراعظم نے کہا افغانستان میں سول وار کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا، طالبان کے محفوظ ٹھکانے پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہیں۔ افغان جنگ پاکستان میں نہیں لڑ سکتے، پاکستان قربانی کا بکرا بننے کو تیار نہیں۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان کا جوہری پروگرام بہترین کمانڈ اینڈ کنٹرول میں ہے۔ جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم نے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا، انہوں نے کہا بھارتی قابض افواج کشمیریوں کی حق خودارادیت کو کچل رہی ہیں جبکہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے عوام مسلسل بھارتی جبر سے دوچار ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنیوا کنوشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرایا جائے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت رواں سال 600 بار سے زائد لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دیا جائے گا۔