خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم اور انکی اہلیہ کا نام پانامہ لیکس میں نہیں، سندھ ہائیکورٹ

کراچی:(اے پی پی)سندھ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ کہ وزیراعظم اوران کی اہلیہ کا نام پانامہ لیکس میں موجود نہیں کارروائی کا حکم کیسے دے سکتے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعظم محمد نوازشریف کیخلاف پا نامہ لیکس پرکارروائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ پا نا مہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کے بچوں حسن ، حسین اور مریم نواز کے نام شامل ہیں وزیراعظم کیخلاف کارروائی کی جائے ۔جس پرجسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ یہ بتائیں پانامہ لیکس میں وزیراعظم یا ان کی اہلیہ کا نام کہاں لکھا ہے ، ان کے بچوں کی تو شادیاں ہو چکی ہیںاور وہ خود مختار ہیں۔ وزیراعظم کیخلاف کارروائی کا حکم کیسے دے سکتے ہیں؟ عدالت نے درخواست گزارسے کہا وہ آئندہ سماعت میں وزیراعظم کا نام پانا مہ لیکس میں شامل ہونے سے متعلق دلائل دیں۔