اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور چیئرمین نیب چوہدری قمرزمان کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں تھی اور نہ ہی یہ منسوخ ہوئی ہے ،اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ جمعرات کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں وزیراعظم نوازشریف اور چیئرمین نیب چوہدری قمرزمان کے درمیان ملاقات طے ہونے اور اس کی منسوخی کی خبروں کی سختی تردید کرتے ہوئے کہا گیاکہ جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین نیب کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں تھی۔اس حوالے سے ملاقات منسوخ ہونے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔