خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم او آئی سی میں شرکت کریں گے: دفتر خارجہ

وزیر اعظم او آئی سی میں شرکت کریں گے: دفتر خارجہ
اسلام آباد: (ملت آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی کا غیرمعمولی اجلاس القدس الشریف کے حوالے سے 13 دسمبر کو استنبول میں ہو گا۔ سربراہ اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہو گا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس ترک صدر طیب اردوان نے بحیثیت صدر او آئی سی بلایا ہے۔ پاکستان اسلامی ممالک کو امریکی فیصلے سے متعلق متفقہ پالیسی تشکیل دینے پر زور دے گا۔