خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد:(ملت آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے دوران فاٹا اصلاحات بل کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے جہاں ایئرپورٹ سے وہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ جاتی امرا جائیں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات میں فاٹا اصلاحات بل پر بات چیت ہوگی۔ جاتی امرا میں ملاقات کے دوران جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے فاٹا انضمام سے متعلق تحفظات دور کرنے پر بھی بات ہوگی۔

دنیا میں آج سال کا مختصرترین دن اور طویل ترین رات

کراچی:(ملت آن لائن) آج سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے بڑی رات ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا دن دس گھنٹے پینتیس منٹ کا ہوگا، ہر سال 21یا 22دسمبرکودنیامیں مختصر دن ہوتا ہے۔ پاکستانیوں جلدی کام نمٹا لو، آج دن جلدی ختم ہوجائےگا، ہر سال کی طرح اس سال بھی دسمبر کی 21 تاریخ کو سال کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج سال کا مختصر ترین دن ہے، سورج صبح سات بج کر بارہ منٹ پر طلوع ہوا اور پانچ بج کر چھیالیس منٹ پر غروب ہوگا، دن کا مکمل دورانیہ عام دنوں سے تین گھنٹے پانچ منٹ چھوٹا ہوگا، یعنی دس گھنٹے پینتیس منٹ کا دن ہوگا۔ اسلام آباد میں آج نو گھنٹے چون منٹ کا دن ہوگا،لاہور میں دس گھنٹے پانچ منٹ اورکراچی میں دن کا دورانیہ دس گھنٹے پینتیس منٹ کا دن ہوگا۔ کل سے راتیں مختصر اور دن بڑے ہونا شروع ہوجائیں گے، تاہم 21 اور 22 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔ ہر سال اکیس یا بائیس دسمبرکومختصر دن ہوتا ہے۔