خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم آج ویڈیولنک کےذریعےاجلاس کی صدارت کریں گے

اسلام آباد:(آئی این پی) وزیر اعظم آج ویڈیو لنک کے ذریعے بجٹ سے متعلق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج ہوگا ۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج ہونگے ۔ وزیر اعظم نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کریں گے ۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر پندرہ منٹ پر شروع ہوگا ۔ نواز شریف لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت شام ساڑھے چھ بجے طے ہے جس میں نئے مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے ۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں وزیر اعظم کی ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت اور خطاب کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔