خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم ایسا خطاب کریں کہ ساری دھول بیٹھ جائے، مایوسی نہ آئے: چانڈیو

کراچی:(آئی این پی)مشیر اطلاعات سندھ نے پشاور سے آنے والے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کی اور انکے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم نے اپنے پچھلے خطاب میں قوم کو مایوس کیا تھا میاں صاحب کو پاناما لیکس پر واضع پالیسی اپنانی ہو گی۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراعظم پاناما لیکس پر منہ نہ چھپائیں۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھی انہیں ہر مشکل وقت میں تنہا چھوڑ دیتے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا پیپلز پارٹی کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ بن کر حکومت کا تختہ الٹنے کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتی۔ اہم اداروں میں کرپشن کے خلاف کاروائی خوش آئند ہے۔