خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم ایوان میں آکر بات کریں:خورشید شاہ

اسلام آباد: (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی میں نہیں آئے ، اپوزیشن نے آج پھر واک آؤٹ کر دیا ، خورشید شاہ کہتے ہیں وزیر اعظم ایوان میں آکر بات کریں اپوزیشن ادب سے سنے گی ۔ پرویز رشید کا کہنا ہے ، اپوزیشن نے پہلے کمیشن بنانے کا کہا، اب ایوان میں بلانے کی ضد کر رہی ہے وزیر اعظم جمعے کو ایوان میں آئیں گے ۔ وزیر اعظم قومی اسمبلی میں آئیں اپوزیشن کا اصرار ، وزیراطلاعات سے تکرار ، ایک بار پھر ایوان کا واک آؤٹ کردیا ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن آئی بھی اور چلی بھی گئی ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں وزیر اعظم ایوان میں آکر اپنے اثاثوں اور ٹیکس کی تفصیلات بیان کریں ادب سے سنیں گے ۔ اپوزیشن متفق ہے کہ وزیر اعظم ایوان میں آئیں گے تو ہم بھی دوڑتے ہوئے پہنچیں گے ۔ اس وقت تک واک آؤٹ جاری رہے گا ۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے وزیر اعظم نے اپوزیشن کے اصرار پر کمیشن بنانے کا عمل شروع کیا اب یہ ضد کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم ایوان میں آنے سے نہیں گھبراتے ، ابھی مصروف ہیں جمعے کو آئیں گے ۔ اس سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں طے پایا کہ پاناما لیکس پر وزیر اعظم کے پارلیمنٹ میں نہ آنے تک احتجاج جاری رہے گا ۔