خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم بننے کا کوئی شوق نہیں: عمران خان

لاہور: (آئی این پی) عمران خان نے حکومت کے خلاف تحریک کیلئے سب جماعتوں کو ساتھ ملانے کا اعلان کر دیا۔ دیگر جماعتوں کو بھی اپنے اپنے کنٹینرز پر آنے کا مشورہ دے دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے 3 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ لاہور سے ٹکرانے کا اعلان کیا۔ کہتے ہیں کہ عوام کا سمندر نکال کر دکھائیں گے۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ پاناما لیکس پر پیر کو وزیر اعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ نیب وزیراعظم کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیتی؟ کپتان کا کہنا تھا کہ متحدہ کے بانی نے مودی سے زیادہ زہریلی تقریر کی، اسے برطانیہ کی جیل میں ڈالنا چاہیے۔