خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم تیزی سے روبصحت ہیں: شہباز

لندن:(آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کی وجہ سے لندن میں تھے۔ وزیراعظم کے کامیاب آپریشن اور ان کی اسپتال سے گھر منتقلی کے بعد شہباز شریف واپس وطن روانہ ہو گئے ہیں۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس اور دیگر عملے نے انہیں رخصت کیا۔ لندن میں قیام کے دوران شہباز شریف وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرتے رہے۔ وطن واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور جلد پاکستان آ کر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔