خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم جلداسلام آباد میں ہوں گے: مریم نواز

لاہور:(اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور جلد اسلام آباد میں ہوں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو ٹانگ میں انفیکشن کے باعث بخار تھا اور وہ اینٹی بائیو ٹک دوائیں استعمال کر رہے ہیں اوراب وہ تیزی سے روبصحت ہو رہے ہیں اور وہ جلد اسلام آباد میں ہوں گے۔