خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم سےآرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی امورپرتبادلہ خیال

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم میاں نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم میاں نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں داخلی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (خ م)