خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم سےشیخ نہان بن مبارک النہیان کی وفد کےہمراہ ملاقات

لاہور (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیئرمین ابوظہبی گروپ شیخ نہان بن مبارک النہیان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور وزیراعظم کو صحت یابی پر مبارکباد دی‘ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ ملک میں پائیدار امن اور معاشی استحکام کے لئے موثر اقدامات کئے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ملک کو درست سمت پر گامزن کرنے کیلئے کوششیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں کی مشاورت سے کراچی آپریشن کے ذریعے شہر میں امن قائم ہوا دہشت گردی کے ناسور سے نجات کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا اور اس کی کامیابی سے مکمل مطمئن ہیں‘شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معاشی ترقی اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھی ہے۔ منگل کو وزیراعظم نواز شریف سے شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے وفد کے ہمرہا ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو صحت یابی پرمبارکباد دی اور کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ تین سال میں نمایاں ترقی کی ہے۔ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے تیزی سے ابھرتا ہوا پرکشش ملک ہے۔ شیخ نہیان نے کہا کہ پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیاں شفافیت پر مبنی ہیں اور نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں معاشی ترقی اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھی ہے۔ دنیا میں پاکستان کی بہتر شناخت کے لئے نواز شریف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں پائیدار امن اور معاشی استحکام کے لئے موثر اقدامات کئے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ملک کو درست سمت پر گامزن کرنے کیلئے کوششیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں کی مشاورت سے کراچی آپریشن کے ذریعے شہر میں امن قائم ہوا دہشت گردی کے ناسور سے نجات کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا اور اس کی کامیابی سے مکمل مطمئن ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ 2018 تک بجلی کی قلت اور لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایل این جی کے شفاف معاہدے سے آئندہ سال گیس کی قلت پر قابو پالیں گے۔ ہم نے 1990ء میں موٹر وے بنائی اور آج بھی ملک میں 13 موٹر وے منصوبوں پر کام جاری ہے اس پر 9سو ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں یہ منصوبے خطے کو سڑک اور ریل رابطوں سے جوڑے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے کروڑوں عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لائے گا۔