اسلام آباد: (آئی این پی ) وزیراعظم نواز شریف سے گریڈ 22میں ترقی پانے والے افسران نے ملاقات کی ہے ۔ ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریز کو مبارکباد دی ۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ افسران کی ترقی میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ ترقی کا معیارکردار،کارکردگی اور افسران کا رویہ ہے ، قوم افسران سے عوامی مفاد کے لیے اقدامات کی توقع رکھتی ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں افسرشاہی کا کردار کلیدی ہے ، افسران کے لیے بروقت اور درست فیصلے کرناانتہائی اہم ہے ، ہمیں ایک ٹیم بن کر ملک وقوم کی خدمت کرنا ہے ۔