خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی جس میں قومی اہمیت کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال اور وفاقی حکومت کے خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی جس میں قومی اہمیت کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال اور وفاقی حکومت کے کے پی کے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور قیادت کو مل کر ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ (ن غ)