خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم سے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی ملاقات

لاہور (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی ٹی او آرز کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اسحاق ڈار نے ملاقات میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے حوالے سے کی جانے والی مشاورت اور رابطوں سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ (ن غ)