خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم سے پاکستان میں چلی کے سفیر کی خیرسگالی ملاقات

وزیراعظم سے پاکستان میں چلی کے سفیر کی خیرسگالی ملاقات
اسلام آباد:(ملت آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں چلی کے سفیر (یو اے ای میں ریذیڈنٹ مشن کے ساتھ) جین پاؤل تارود نے منگل کو وزیراعظم آفس میں خیرسگالی ملاقات کی۔ سفیر نے چلی کی قیادت کی طرف سے نیک خواہشات پہنچائیں اور پاک۔چلی تعلقات کے استحکام کیلئے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ وزیراعظم نے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چلی کے درمیان مختلف فورموں پر تعاون سے عبارت خوشگوار تعلقات استوار ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تجارت اور اقتصادی تعاون پر زور دیا۔ سفیر نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں اپنے دوروں کے دوران انہوں نے پاکستان میں بالخصوص انفراسٹرکچر کی ترقی، سیکورٹی کی بہتر صورتحال اور معیشت کی کارکردگی کے حوالہ سے مثبت تبدیلیاں دیکھی ہیں۔