خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم سے گل آفریدی کی ملاقات

وزیراعظم سے گل آفریدی کی ملاقات
اسلام آباد: (ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ریاستوں اور سرحدی امور (سیفران) کے وزیر مملکت غالب خان اور فاٹا سے رکن قومی اسمبلی حاجی شاہ جی گل آفریدی نے جمعرات کو ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں فاٹا اور قبائلی علاقہ جات سے متعلق امور پر گفتگوہوئی۔ وزیر مملکت برائے سیفران غالب خان اور رکن قومی اسمبلی حاجی شاہ جی گل آفریدی نے وزیراعظم کو فاٹا کے دورے کی دعوت دی۔