خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی نواز شریف سےملاقات

وزیراعظم شاہدخاقان

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی نواز شریف سےملاقات

لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کو لودھراں الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جاتی امراء میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں سینیٹ الیکشن اورپارٹی امور سمیت سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرسابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمارا موقف سنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کرنے جا رہا ہوں۔ دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو لودھراں الیکشن میں کامیابی پرمباکباد دی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توانائی سمیت دیگرمنصوبے تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔
نوازشریف آج لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
واضح رہے کہ نا اہل وزیراعظم میاں نوازشریف ضمنی الیکشن میں کامیابی پرعوام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے آج لودھراں جائیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔