خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم شاہد خاقان سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد(ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔

وزیراعظم سے ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر نے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں علاقائی اور افغانستان کی صورتحال پر غور سمیت باہمی تجارت اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ہماری مہم کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہم نے لاتعداد قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے۔
ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی پہلے کی طرح ناکام ہوگی، وزیراعظم

وزیراعظم سے گفتگو میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کے آپریشنز کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان سے تجارتی حجم برھانا چاہتا ہے جس کے لیے نئے برطانوی وزیر تجارت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔