خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

وزیراعظم شاہد

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ وزیراعظم پریس کانفرنس کے دوران ملکی سیاسی وسلامتی کی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے۔
…………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….کراچی:کورنگی کے ایک مکان میں پراسرار آتشزدگی سے میاں بیوی جاں بحق

کراچی:(ملت آن لائن) کورنگی کے ایک مکان میں پُراسرار آگ لگنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جب کہ متاثرہ افراد کے رشتہ دار نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعہ آگ لگنے کا نہیں بلکہ میاں بیوی کو قتل کیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے تین نمبر کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کے باعث گھر میں موجود میاں بیوی دم گھٹنے کے باعث دم توڑ گئے۔ پراسرار آگ کے باعث گھر کا سامان بھی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہد اور شمیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد جاں بحق شخص شاہد کے رشتہ دار مسعود خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ واقعہ آگ لگنے کا نہیں اور دعویٰ کیا کہ میاں بیوی کو قتل کیا گیا ہے۔ مسعود خان نے کہا کہ میاں بیوی کی گردنوں کو تیز دھار آلے سے کاٹا گیا جب کہ شاہد کے گھر سے نقدی اور زیورات بھی غائب ہیں۔