خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں، وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، صادق سنجرانی

وزیراعظم شاہد

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں، وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، صادق سنجرانی

لاہور:(ملت آن لائن) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں، وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، ابھی تک میں نےکوئی فیصلہ ہی نہیں کیا جو انہیں ناپسند ہو۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ رینجرز کے پروٹوکول کے ساتھ مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی ، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کیں اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے شاعر مشرق کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں، وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، ابھی تک کوئی ایسا فیصلہ ہی نہیں کیا جس پر انہیں اعتراض ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے، جس کی ثقافت اور روایات دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ بعد ازاں چیئرمین سینٹ نے داتا دربار پر بھی حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگیں۔
میاں صاحب بزرگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں،چیئرمین سینیٹ
یاد رہے وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کی عدالت سے ہمیں کسی انصاف کی توقع نہیں، جو سینیٹر پیسہ دے کر ایوان میں آئے ان کا ضمیر بھی ملامت کرتا ہوگا۔ خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مزار قائد پر حاضری کے موقع پر کہنا تھا کہ میاں صاحب بزرگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں سیاست میں اتحاد ہوتے رہتے ہیں اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں،کوشش کریں گے بہترسے بہتر کام کرسکیں۔ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے منتخب کرانے کے الزامات میں صداقت نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ اور کسی پرالزام لگانے والے سیاست کررہے ہیں۔