خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب روانہ

اسلام آباد(ملت آن لائن) شاہد خاقان عباسی بطوروزیراعظم پہلے دورے پرسعودی عرب روانہ ہوگئے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مدینہ منورہ جا رہے ہیں جہاں وہ روضہ رسول پر حاضری دیں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کے پہلے دورے پرروانہ ہوگئے۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مدینہ منورہ جا رہے ہیں جہاں وہ روضہ رسول پر حاضری دیں گے۔

وزیراعظم کی مدینہ منورہ میں سعودی کراؤن پرنس سے ملاقات طے کی جا رہی ہے، ملاقا ت میں خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقات کے بعد واپسی پرقومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے بعد ٹرمپ کی افغان پالیسی پر باضابطہ ردعمل دیا جائے گا۔